12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’مجھے جاتے ہوئے دیکھیں‘ سارا ٹنڈولکر انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارا ٹنڈولکر انسٹاگرام پر چھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا ٹنڈولکر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں جنگل میں کہیں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سارا ٹنڈولکر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے جاتے ہوئے دیکھیں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوکیشن میں ’کینیا‘ بتایا، انسٹاگرام صارفین سارا ٹںڈولکر کی تصاویر کو خوب سراہا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سارا ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے درمیان تعلقات کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

سارا کو اداکاری میں خاصی دلچسپی ہے اور حال ہی میں انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ بھی لیا ہے جس کے بعد سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سارا اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سارا کو والدین کی جانب سے کیرئیر کے انتخاب میں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔

25 سالہ سارا نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے، سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں۔

سارا ٹنڈولکر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے جس پر وہ اپنی تصویروں کے علاوہ مختلف جگہوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ اگر سارا بالی وڈ میں قدم رکھ دیتی ہیں تو وہ کنگ خان کی بیٹی سہانا خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے سامنے ایک چیلنج ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں