ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سارہ خان کی فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی شوہر فلک شبیر اور ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’دبئی‘ لکھا اور دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی بیٹی عالیانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں دبئی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’عالیانہ کی اسٹائلسٹ سارہ خان ہیں۔‘ سارہ خان نے کمنٹ کیا کہ ’یہ میری ساری دنیا ہے۔‘

فلک اور سارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سارہ خان نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں