تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مسئلہ کشمیرپر اگر بھارت بات کرنے کو تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اگربھارت بات کرنے کو تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں، کلبھوشن نیٹ ورک کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں را اور افغان انٹیلی جنس کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی اور آئی ایس آئی میں تعاون سے غلط فہمیوں میں کمی آئے گی، افغان حکومت سے این ڈی ایس اورآئی ایس آئی کا رابطہ بحال کرنے کیلئےکہیں گے، دونوں ایجنسیوں کے رابطے سے کوئٹہ جیسے واقعات سے بچا جاسکے گا۔

مشیرخارجہ نے کہا پاکستان کا موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ مقبوضہ وادی میں بحران ہے جس پربات کرنا ہوگی، بھارت کو کشمیر پر خصوصی مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرتاج عزیز کا مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر اگر بھارت بات کرنے کو تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں، اگر کشمیر ایشو نہیں ہے تو سارے لیڈر کیوں نظربند ہیں؟ اگر کشمیر ایشو نہیں ہے تو وہاں کیا ہورہا ہے؟ پاکستان نے انسانی حقوق عالمی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خط لکھا تھا۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس سے متعلق کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو اکیلا نہیں اس کا نیٹ ورک تھا، ثبوت تیار کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

امریکی امداد کے حوالے سے مشیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے ہماری ترجیحات ایڈ نہیں ٹریڈ ہے ، کیری لوگر بل ختم ہوگیا اور کولیشن سپورٹ فنڈ کوئی امداد نہیں۔

سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں۔

Comments

- Advertisement -