جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

ثروت گیلانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکار جوڑی ثروت گیلانی اور فہد مرزا بیٹے کے والدین بن گئے۔ دونوں نے اپنے نئے مہمان کا نام اریز رکھا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دونوں فنکاوں نے اپنے ننھے مہمان کی تصاویر پوسٹ کیں۔

Welcoming Araiz Muhammad Mirza to our little world! Thank you for your wishes and duas!

A post shared by Sarwat Gilani Mirza (@sarwatg) on

Thank you Ajju….for this lovely artwork!!! @uroojmazhar @sarwatg

A post shared by Fahad Mirza (@fahadzmirza) on

ثروت گیلانی اور فہد مرزا سنہ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کا اس سے قبل ایک اور بیٹا بھی ہے جس کی عمر 2 سال ہے۔

فہد مرزا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک سرجن بھی ہیں۔ دونوں فنکار متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ثروت گیلانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے کیسی ہیں دوریاں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں