جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے 6 ممالک کو خاص سہولت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی جانب سے 6 نئے ممالک کے شہریوں کے لیے ‘ای وزٹ ویزا’ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے علاوہ چھ نئے ممالک ترکی، سیشلز، تھائی لینڈ، ماریشس، پانامہ کو الیکٹرانک وزٹ ویزا دینے کے لیے نیا قدم اُٹھایا ہے۔

وزارت سیاحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے شہری مملکت کا دورہ کرنے کے لیے ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان ممالک کے شہری زمینی، ہوائی یا سمندری راستوں سے وزٹ ویزا پر مملکت کا سفر کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت سیاحت نے کہا کہ یہ اقدام مملکت کی سیاحتی حکمت عملی اور وژن 2030 کے مطابق سیاحت کے شعبے کی عوامی امنگوں کے مطابق ہے۔

وزارت سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ وزٹ ویزا کاروبار کے علاوہ سیاحت، عمرہ کرنے اور رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کا بہترین موقع ہے۔

دوسری جانب سعودی کابینہ کی جانب سے منفرد اقامہ ہولڈرز کو نئی سہولت دے دی گئی ہے، سعودی کابینہ کے مطابق گھریلو عملے کی درآمد کے لیے منفرد اقامہ ہولڈرز کے ساتھ سعودیوں جیسا معاملہ کیا جائے گا۔

سعودی کابینہ نے سماجی کفالت کے مستحقین کی پینشن کی معمولی حد میں اضافے اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کی سبسڈی میں مزید تین ماہ تک اضافے کو عوام کے مسائل کے حل میں ریاستی قیادت کی غیر معمولی دلچسپی کا عکاس قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں