تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب: ‘غیرملکی دوبارہ ورک ویزے پر نہیں آسکیں گے’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے وضاحت پیش کی ہے کہ ‘ترحیل’ سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکی ملازمت کے کسی بھی ویزے پر مملکت نہیں آسکتے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ترحیل(ڈیپوٹیشن سینٹر) کے ذریعے ڈی پورٹ ہونے والے تارکین وطن کسی بھی ورک ویزے پر دوبارہ مملکت آکر کام نہیں کرسکیں گے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ افراد صرف حج اور عمرے کے لیے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

ایک شہری نے متعلقہ ادارے کے آن لائن پلیٹ فارم ‘جوازات’ پر سوال کیا تھا کہ وہ سال 2011 میں ترحیل کے ذریعے اپنے ملک واپس بھیجا گیا تھا، کیا اب دوبارہ کسی دوسرے ویزے پر مملکت آسکتے ہیں؟۔

سعودی عرب جانے کے خواہش مند مسافروں کیلئے خوشخبری

مذکورہ بالا سوال پر ہی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحتی بیان جاری کیا۔ ایسے افراد صرف حج یا عمرہ ویزے پر مملکت آسکتے ہیں۔ خیال رہے مملکت میں 14 مارچ 2021 سے ملازمت کے نئے قوانین نافذ کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی قوانین کے تحت ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو عربی میں ’مرحل‘ کہا جاتا ہے ایسے افراد کو ڈی پیوٹیشن سینٹر کے ذریعے مملکت سے بے دخل کرکے ان پر پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -