تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب نے یمن کے لیے کیے تمام وعدے پورے کیے، شہزادی ریما

واشنگٹن : امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یمن کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا اور یمن کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے حوالے سے کیا اپنا ہرعہد پورا کیا ہے، سعودی عرب نے یمن کے لیے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں تعمیرو ترقی اور بحالی کا کام جاری رکھیں گے تاکہ پڑوسی ملک یمن کے عوام کی تمام ضروریات پوری کی جاسکیں۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے مطابق مئی 2015 سے 2018 تک تک سعودی عرب کی طرف سے یمن کو مجموعی طور پر 14.5 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب یمن میں انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے قیام کے بعد اب تک یمن میں 269 امدادی منصوبوں پرکام شروع کیا گیا جن میں سے بعض پرکام اب بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -