12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سعودی عرب: سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عالمی مارکیٹ کے برعکس سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑھوتی دیکھی گئی لیکن اضافہ زیادہ نہیں تھا۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونا 210.63 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 21 قیراط سونا 184.30 ریال میں دستیاب رہا، یہ قیمیں بدھ کے روز کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب: سونے کی قیمت میں اضافہ

اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونا 157.97 ریال میں بیچا گیا جبکہ چودہ قیراط 1 گرام سونے کی قیمت 122.87 ریال ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کے روز ایک اونس سونا 6555 ریال میں فروخت ہوا۔

نرخوں میں اضافے کے باعث 21 قیراط کے 8 گرام سونے کا بسکٹ 1474.40 ریال تک پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں