تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کیلئے خوشخبری

ریاض: ‘السعودیہ’ اور ‘گلف ایئر’ کے درمیان مشترکہ معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلف ایئر اور السعودیہ نے مسافروں کو سفر کے متعدد آپشن فراہم کرنے کے لیے مشترکہ علامات کا معاہد طے کیا ہے، دونوں ایئرلائنز مارکیٹنگ اور ٹکٹ بھی فروخت کریں گی، اس اقدام کی بدولت السعودیہ اور گلف ایئر کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت مضبوط ہوگی۔Gulf Air And Saudia Sign Codeshare Agreement - Simple Flying

معاہدہ کے تحت السعودیہ اور گلف ایئر مختلف نمبروں کے ساتھ پروازوں کی مارکیٹنگ اور ٹکٹیں فروخت کریں گی، مشترکہ علامت کے ذریعے علاقے کے ممالک اور بیرونی دنیا کے لیے پروازوں کا دائرہ بھی وسیع کیا جائے گا۔

دونوں ایئرلائنز کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ اپنے مسافروں کو معیاری ضیافت کا بندوبست کریں گی اور سعودی عرب میں زیادہ سے زیادہ ہوائی اڈوں کے لیے آپشن دیں گی، جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے مسافرں کے لیے بھی کئی آپشنز کی فراہمی پلان کا حصہ ہے۔ اس معاہدے سے ایئرلائنز کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت مزید بڑھے گی۔

سعودی عرب: فضائی مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری!

سعودی ایئرلائن السعودیہ کے ایگزیکٹیو چیئرمین کیپٹن ابراہیم الکشی کا کہنا ہے کہ اس اہم اقدام سے دونوں فضائی کمپنیوں کے مسافروں کو فائدہ ہوگا، وہ مختلف اسٹیشنوں سے سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

ادھر گلف ایئر کے ایگزیکٹیو قائم مقام چیئرمین کیپٹن ولید العلوی نے بتایا کہ السعودیہ اور گلف ایئر 7 عشروں سے زیادہ عرصے سے مسافروں کی خدمت کررہی ہیں، مشترکہ تعاون سے مسافر فائدہ اٹھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -