ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے فلسطین کیلیے نان ریذیڈنٹ سفیر مقرر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے اردن میں موجود سعودی سفیر نایف السدیری کو فلسطین کے لیے بھی نان ریذیڈنٹ سفیر مقرر کر دیا ہے جو یروشلم کےلیے بھی قونصل جنرل کے فرائض انجام دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقرری کے بعد نایف السدیری نے اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینی سفارتخانے کے صدر دفتر میں فلسطینی صدر کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی کو اپنی اسناد پیش کی ہیں۔

نایف السدیری کا کہنا ہے کہ یہ تقرر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور اسے تمام شعبوں میں فروغ دینے کی خواہش پرعمل کی جانب اہم قدم ہے۔

- Advertisement -

 

دوسری جانب فلسطین کے صدر محمود عباس کے مشیر مجدی الخالدی نے سعودی عرب کی جانب سے اس تقرر کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں