جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سعودی عرب، جمعہ کے خطبات سے متعلق اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت میں جمعہ کے خطبات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی تمام مساجد میں آج 3 نومبر 2023 کو جمعہ کے خطبات غزہ پٹی کے فلسطینی بھائیوں کے لیے جاری عطیات مہم میں حصہ لینے کے موضوع پر ہوں گے۔

سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت میں جامع مساجد کے خطیبوں کو تحریری طور پر ہدایت دی ہیں کہ وہ تمام لوگوں کو عطیات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں، جبکہ جمعے کا خطبہ فلسطینیوں کی مدد کے موضوع پر دیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں اعلی قیادت کی ہدایت پر‘ساھم‘ (حصہ لیجئے) پلیٹ فارم پر عطیات مہم جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین جبکہ ولی عہد کی جانب سے 50 ملین ریال عطیہ کیے گئے ہیں۔ سعودی شہری اورمملکت میں مقیم غیرملکی بھی عطیہ مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، رہائشی آبادیوں پر ہونے والے حملوں کے باعث شہداء کی تعداد 9 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی، اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے، اسرائیل نے شاطئی کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی بمباری کے باعث 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں اس کے علاوہ متعدد لاپتہ ہیں۔

اسرائیل کے غزہ میں جبالیہ کیمپ پر 3 دن میں تیسرے حملہ کے بعد گزشتہ تین روز میں ہوئے حملوں میں شہدا کی تعداد 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ، 7 سو سے زیادہ زخمی اور 100 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں