ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب: مالک مکان اور کرایہ دار سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کرایہ معاہدے کے تحت مالک مکان اور کرایہ دار کے فرائض کے حوالے سے ’ایجار‘ پورٹل کی جانب سے کی جانے والی ترامیم جاری کی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایجار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’کرائے کے معاہدے کی میعاد ختم ہوتے ہی مکان مالک کے حوالے کرنا کرایہ دار کی ذمہ داری ہے۔ مقررہ وقت پر کرایہ ادا کرنا اور مکان کو صرف رہائش کے لیے استعمال کرنا بھی فرائض میں شامل ہے۔‘

کرایہ دار کو مالک مکان کی تحریری اجازت کے بعد مکان میں ترامیم کا حق حاصل ہوجاتا ہے، یہ اجازت وہ اس کے سیکریٹری سے بھی حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مکان کے مالک کو ضروری فوری اصلاح و مرمت کا موقع دینا اور بجلی، پانی کا بل ادا کرنا بھی کرائے دار کے فرائض کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

ایجار کا مالک مکان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ معمول کی اصلاح و مرمت، مکان سے استفادے میں رکاوٹ پیدا کرنے والی کسی بھی خرابی کی اصلاح کرانا، عمارت کے مشترکہ حصوں کی اصلاح و مرمت، صفائی کا اہتمام مالک مکان کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ اداروں کی جانب سے سروس چارجز کی ادائیگی بھی اس کے فرائض میں شامل ہے۔ کرایہ دار کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مکان سے متعلقہ امور کے لیے سرکاری اداروں سے رجوع کرے۔ اگر وہ پندرہ سے تیس روز تک کرایہ ادا نہ کرے تو ایسی صورت میں مالک مکان کو کرائے کا معاہدہ ختم کرنے کا حق حاصل ہے۔

ایجار کے مطابق مالک مکان اور کرائے دار اگر کرائے کے معاہدے کی تجدید کرنا چاہیں تو وہ ایجار پورٹل کے ذریعے کر سکتے ہیں۔‘
’فریقین کو ایجار کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق مکان حوالے کرنے اور وصول کرنے کی کارروائی انجام دینا ہو گی۔‘

ایجار کا مکان کی ملکیت کی منتقلی کی صورت میں نئے مالک کی ذمہ داریوں سے متعلق کہنا تھا کہ اگر کسی اور شخص نے مکان خریدا تو ایسی صورت میں کرایہ دار کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ کرایہ دار نے جو زرضمانت جمع کرایا ہو گا وہ اسے مکان خالی کرنے کی صورت میں نئے مالک کو ادا کرنا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں