جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے اہم پابندی ختم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر کورونا کے باعث انڈونیشیا کے سفر پر عائد پابندی ختم کر دی۔

وزارت داخلہ نے پابندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی شہری اب بالواسطہ یا بلاواسطہ انڈونیشیا کا سفر کر سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی ختم کی گئی ہے۔

پابندی ختم ہونے کے بعد سعودی شہری آزادانہ طور پر انڈونیشیا کا سفر کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے کئی ممالک پر سفری پابندی لگادی

سعودی عرب نے بھارت سمیت 16 ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سفری پابندی لگائی تھی۔

پابندی کے شکار ممالک میں بھارت کے علاوہ لبنان، شام، ترکی، افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں