تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب کا فضائی سفر مزید بہتر بنانے کے لیے بڑا قدم

ریاض: سعودی عرب نے فضائی سفر مزید بہتر بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نئی بین الاقوامی پالیسی کا اعلان کر دیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے 9 مئی کو ریاض میں ہونے والے فیوچر ایوی ایشن فورم میں بین الاقوامی ہوائی سفر کے عمل کو مزید بہتر کرنے کے لیے نئی عالمی فضائی سفری پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی GACA کی تیار کردہ اس پالیسی کو عارضی طور پر اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے تعاون سے ہم آہنگی پیدا کرنے والی ‘ہارمونائزنگ ایئر ٹریول پالیسی’ کا نام دیا گیا ہے۔

شاہ سلمان کی کامیاب کولونو اسکوپی

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدوئیلج کا کہنا ہے کہ ہوائی سفر سے متعلق بنائی جانے والی نئی پالیسی سے آئندہ برسوں میں اس شعبے میں مزید ترقی ہوگی۔

اس نئی پالیسی کو 41 ویں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی میں باضابطہ طور پر رکھا جائے گا، جسے بعد میں رکن ممالک سے منظوری حاصل کرنے کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے فریم ورک سے بین الاقوامی سفر کو آسان بنایا جائے گا، جب کہ اس وقت سفری ضروریات کے بارے میں الجھنوں سے لاکھوں افراد کو اپنی پروازوں کی بکنگ سے حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی طور پر عوامی رائے لینے والی برطانوی کمپنی You Govکی حالیہ تحقیق میں یہ پتا چلا ہے کہ ان دنوں بین الاقوامی مسافروں کی اچھی خاصی تعداد صحت سے متعلق معلومات کے بارے میں الجھن کا شکار ہے اور یہ چیز بیرون ملک سفر کرنے میں ان کی حوصلہ شکنی بھی کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -