اشتہار

سعودی عرب میں قید سزایافتہ امریکی شہری رہا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے سزایافتہ امریکی شہری کو جیل سے رہا کر دیا۔

سعودی عرب پہنچنے پر مملکت کی حکومت کے خلاف تنقید پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کرنے کے الزا میں قید ایک امریکی شہری کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے تاہم ان کے سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔

72 سالہ سعد ابراہیم المادی کو فوجداری عدالت نے 2022 میں 16 سال قید کی سزا سنائی تھی اور اپیل کورٹ نے گزشتہ ماہ ان کی سزا کو بڑھا کر 19 سال کر دیا تھا۔

- Advertisement -

Ibrahim Almadi, who was released in Saudi Arabia, with his son

ان کے بیٹے ابراہیم کا کہنا ہے کہ ان کے والد اپنے خاندان کے ساتھ سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے گھر پر ہیں۔ ابراہیم نے کہا کہ تمام الزامات ختم کر دیے گئے ہیں لیکن ہمیں اب سفری پابندی کا مقابلہ کرنا ہے۔

اس معاملے پر نہ تو سعودی اور نہ ہی امریکی حکام نے المادی کی رہائی کی فوری طور پر تصدیق کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں