تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس : حفاظتی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ زائرین کیلئے کھول دی گئی

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کھول دی گئی تاہم غیر ملکیوں سمیت سعودی شہریوں پر عمرہ کرنے پر تاحال پابندی عائد ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کھول دی گئی، دونوں مساجد کو نمازِ فجر سے ایک گھنٹے قبل کھولاگیا ۔

یاد رہے جمعرات کو نماز عشا کے بعد صفائی کیلئے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبویﷺ بند کردی گئی تھی، تاہم پہلی منزل پر طواف جاری رہا۔

اس حوالے سے سعودی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی کامقصدمقدس مقامات میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

نائب وزیرحج وعمرہ کا کہنا تھا کہ ہجوم میں وائرس کے پھیلاؤ کاخدشہ زیادہ ہونے کی بنا پر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں داخلے کی پابندی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عمرہ عارضی طور  پر سعودی شہریوں سمیت تمام افراد کیلئے بند کیا گیا ہے، مسجد الحرام میں طواف چھت اوربرآمدےمیں جاری رہ سکےگا تاہم مطاف (صحن کعبہ) میں مکمل پابندی ہوگی، احرام کی حالت میں بھی داخلہ ممنوع ہوگا۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس: مسجد الحرام کے مطاف کی وائرل ویڈیوز پر سعودی عرب کی وضاحت

سعودی پریس ایجنسی کا کہنا تھا کہ مسجدنبویﷺ کاپراناحصہ بمعہ ریاض الجنہ  اور روضہ شریف بندرہیں گے، مسجدالحرام ،مسجد نبوی ﷺ کی نئی عمارت  فجر کی نماز سےایک گھنٹے پہلےکھلے گی، نمازعشا کےایک گھنٹےبعدمسجد حرام ، مسجد نبویﷺ کو بندکردیاجائے گا اور حرمین شریفین میں کھانےپینےکی اشیااوردسترخوان پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

اس سے قبل سعودی حکام نے سوشل میڈیا پر مسجد الحرام کے صحن کی وائرل ہونے والی ویڈیوز پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مطاف کو صفائی اور حفاظتی تدابیر کی وجہ سے خالی کرایا گیا، محکمہ صحت کے عملے نے کعبۃ اللہ کے صحن میں کرونا وائرس کے درپیش خطرات کے پیش نظر صفائی اور جراثیم کش اسپرے کیا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے روزانہ جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا ، جس کے دوران حرمین نماز عشاء سے فجر کی نماز تک بند رہیں گے۔

واضح رہے سعودی عرب میں اب تک پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اورکرونا وائرس کے پیشِ نظر غیر ملکیوں سمیت سعودی شہریوں پر بھی عمرہ کرنے پر پابندی عائد ہے۔

Comments

- Advertisement -