اشتہار

سعودی عرب کی آئی ایم ایف کو پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی کرادی ، رقم پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دو ارب کی فنڈنگ کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے سعودی عرب کے دو ارب ڈالر کی تصدیق کردی ہے ، رقم پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے فراہم کی جائے گی تاہم وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر فنڈنگ کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دیا تھا ، جس کے بعد ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیر خزانہ امریکا جانے سے پہلے یواے ای قیادت سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے جبکہ آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے اور پٹرولیم لیوی مدمیں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کے ساتھ پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ دوست ملکوں کی فنڈنگ سے مشروط کر دیا تھا ، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ دوست ملکوں سے پانچ ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی لازمی کرانا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے دو ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی یو اے ای اور سعودی عرب فنڈنگ سے منسلک ہے، جتنی جلدی یو اے ای اور سعودی عرب یہ کنفرم کریں گے، اسٹاف لیول معاہدے پر بھی اتنی ہی جلدی دستخط ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں