تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی شہری یہ بہترین سہولت گھر بیٹھے حاصل کریں

ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں مریض گھر سے بیٹھ کر آن لائن ڈاکٹروں سے اپنی بیماری سے متعلق آن لائن مشورہ لے سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے مریضوں کے لیے آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں بیمار افراد موبائل کے ذریعے اپنے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے بات چیت کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت انات اور صحتی نامی ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ورچول سروس ان مریضوں کے لیے نہایت کارآمد ہوگی جن کی صحت زیادہ خراب نہیں اور وہ فوری طور پر آسانی سے طبی مشورے حاصل کر سکیں گے۔

کوروناوائرس: خبردار، سعودی عرب میں ایسا کرنے پر 1 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

اس حوالے سے وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حکمت عملی سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی اور وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی محدود ہوجائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور اموات کی شرح بھی حیران کن حد تک گر گئی۔ مملکت میں وائرس کے 213 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے 333 مریضوں کی تعداد تشویش ناک ہے، نئے کیسز میں سے 57 ریاض، 13 مکہ اور چار مدینہ میں سامنے آئے۔

Comments

- Advertisement -