ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل فلسطین کشیدگی: سعودی ولی عہد کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اہم بیان سامنے آگیا ہے، اُنہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا اور بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

سعودی ولی عہد نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے فون پر بات اور اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکا نے کسی بھی تیسرے فریق کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں مداخلت کی کوشش سے باز رہنے کو کہا ہے۔

روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سی این این کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے خاص طور سے حزب اللہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اس جنگ میں مداخلت کی کوشش سے باز رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اسرائیل کو کسی دوسرے محاذ پر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب امریکا خود اسرائیل کے مدد کے لیے خطے میں بحری جہاز اور ہوائی جہاز تعینات اور اسرائیل کو اضافی جنگی ساز و سامان بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر جوبائیڈ ن نے یہ واضح کیا ہے کہ کسی تیسرے فریق کو اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں