تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سعودی عرب: دو بیٹوں کے قاتل کو فی سبیل اللہ معافی

ریاض : سعودی شخص نے 6 ماہ قبل قتل کیے گئے اپنے دو جواں سال بیٹوں کے قاتلوں کو خون بہا لیے بغیر فی سبیل اللہ معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شخص سعد محمد عبداللہ نے اپنے دو بیٹوں کے قاتلوں کو خون بہا لیے بغیر معاف کردیا اور امید ظاہر کی اس اقدام سے نہ صرف یہ کہ ایک مثبت روایت پڑے گی بلکہ اللہ بھی خوش ہو گا تاہم معمولی خاندانی جھگڑوں مین قانون ہاتھوں میں لینا کسی صورت مناسب بات نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی شخص کا کہنا تھا کہ میں نے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا ہے اس لیے خون بہا کیا لینا بس میں چاہتا ہوں کہ میرا پروردگار مجھ سے راضی ہو جائے اور دوبارہ کسی باپ کا بیٹا ناگہانی طور پر جدا نہ ہو۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل میرے ہی کچھ رشتہ داروں نے میرے جواں سال بیٹوں جن کی عمریں 28 اور 26 سال تھیں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا جب کہ تیسرا اور چھوٹا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔

سعد محمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ قاتل میرے کزن کے پوتے اور میری بیٹی کے شوہر تھے اس لیے اس واقعے کے بعد خاندانوں میں کشیدگی اور دوریاں پید اہو گئی تھیں جنہیں ختم کر نے کے لیے یہ راستہ اختیار کیا تاکہ مزید معصوم افراد کا خون نہ بہے۔

سعودی پولیس حکام کی جانب سے قاتلوں کے معاف کرنے کے اس واقعے پر خوش گوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرائم کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے جو اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آیا۔

Comments

- Advertisement -