تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی فرمانروا کا پاکستان کے لیے تحفہ

اسلام آباد: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فلاحی ادارے کی جانب سے 15 لاکھ ڈالر کی طبی امدادی کھیپ پاکستان کے حوالے کردی گئی۔

تفصلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی ہمدردی کی طرف سے 15 لاکھ ڈالر مالیت کی امداد پاکستان کو دی۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران سعودی سفیر نے امدادی کھیپ پاکستانی کے حوالے کی۔

خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کا فلاحی ادارہ(کے ایس ریلیف) ماضی میں بھی پاکستان کی مدد کرتا رہا ہے۔ شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے دیگر ممالک کے لیے بھی امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

کورونا وائرس، شاہ سلمان کا عالمی ادارہ صحت کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

کے ایس ریلیف نے یمن، البانیہ اور پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں رمضان المبارک کے حوالے سے 13 اپریل کو خصوصی طور پر فوڈ پیکٹس کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا۔

اس منصوبے کے تحت اتنی مقدار میں غذائی اشیا دی گئیں جو رمضان کے پورے ماہ استعمال ہوسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ سلمان سینٹر عالمی سطح پر بھی دیگر فلاحی کاموں کے منصوبوں میں شریک ہے۔

Comments

- Advertisement -