اشتہار

سعودی عرب: دہشت گردی کے الزام میں 13 مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے الزام میں 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سعودی پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کرنے کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں، تمام ملزمان سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ گرفتار افراد گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی سیکیورٹی فورسز نے ریاض کے شمالی علاقے الزلفی میں قائم پولیس تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارے جانے والے چاروں دہشت گرد سعودی شہری ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد مارے گئے

بین الاقوامی طور پر دہشت گرد قرار دی جانے والی عسکری تنظیم داعش نے گزشتہ روز سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

حملے کے بعد داعش سے تعلق رکھنے والی نیوز ایجنسی عماق نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں حملہ آوروں کو شہید قرار دیا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص سعودی عرب کے شاہی خاندان پر تنقید کررہا ہے اور اس حملے کو سعودی عرب، شام اور عراق میں مسلمانوں کو قید کیے جانے کا ردعمل قرار دیا۔

یاد رہے کہ رواں برس دس جنوری کو سعودی خفیہ ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں