اشتہار

سعودی عرب کا تیل کی سپلائی پر قیمت کی حد مقرر کرنے والے ممالک کو اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے تیل کی سپلائی پر قیمت کی حد مقرر کرنے والے ممالک کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ تیل کی سپلائی پر قیمت کی حد لگانے والے ممالک کو تیل فروخت نہیں کریں گے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ تیل کی قیمت پر زیادہ حد مقرر کرنے سے عالمی مارکیٹ میں عدم استحکام آئے گااور پھر سعودی عرب بھی تیل کی پیداوار کم کر دے گا۔

- Advertisement -

وزیر توانائی نے کہا کہ اوپیک پلس گروپ نے تیل کی منڈی میں نمایاں استحکام اور شفافیت لانے میں کامیابی حاصل کی، نوپیک بل زیادہ تیل رکھنے کی اہمیت کو تسلیم نہیں کرتا اور یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں استحکام کے نتائج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں