اشتہار

ملکی زرمبادلہ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رواں ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی وبیشی ہوئی؟ اسٹیٹ بینک نے بیان جاری کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 40کروڑ87لاکھ ڈالربڑھے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب75کروڑڈالرہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ چینی کمرشل بینکوں کی جانب سے دئیے گئے قرض کے باعث ہوا ہے، جس کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر ذخائر4ارب30کروڑڈالرہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

ادھر کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کےذخائرمیں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 5.45ارب ڈالررہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سال دو ہزار بائیس کے آغاز پر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 22 بلین ڈالرز تھے لیکن حالیہ مہینوں میں ان میں نمایاں کمی آئی ہے۔

جس کے باعث پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز کی پیکج لینا پڑا جس کے لئے اسٹاف لیول کا معاہدہ عنقریب ہونے والا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں