بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا ، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سودمیں کمی کی توقع کی جارہی پے، ملک میں موجودہ پالیسی ریٹ 19.5 فیصدپرہے۔

مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آج ہی ایک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ جاری کرے گا۔

- Advertisement -

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں دیڑھ سو سے دو سو بیسسز پوائنٹس کی بڑی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے لہ مہنگائی کی شرح اگست دو ہزار چوبیس میں نو اعشاریہ چھ چار فیصد پر آچکی ہے اور جولائی دوہزارچوبیس میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ سولہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر رہ گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق رواں مالی سال ترقی کی ممکنہ شرح کاہدف3.5فیصد رہنے کاامکان ہے۔

تاجر و صنعت کاروں نے شرح سود میں تین سو سے پانچ سو بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے مالی سال 2024 کے پورے عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر برقرار رکھا جبکہ حالیہ مہینوں میں اس شرح میں لگاتار 2 دفعہ کمی کی گئی، جس میں ابتدائی طور پر 150 بیسس پوائنٹس اور پھر 100 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی جس کی وجہ سے کل کمی 2.5 فیصد پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں