ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ننھے پاکستانی طالب علم نے دھوم مچادی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ننھے پاکستانی طالب علم کی ویڈیو وائرل ہوئی جو طبلہ بجانے میں مہارت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹرل فلم سینسر بورڈ دانیال گیلانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نامعلوم بچے کی ویڈیو شیئر کی جو اسکول یونیفارم پہنا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے طبلہ ماسٹر نے مہارت کے ساتھ پاکستان کی صوبائی ثقافتی دھنیں بجائیں۔

دانیال گیلانی کی شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک 18 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے جبکہ 2 ہزار 3سو سے زائد نے اسے ری ٹویٹ کیا اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اسے پسند کیا۔

ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹس کر کے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ پنجاب کے علاقے بھورے والا کا رہائشی ہے۔ ننھے طبلہ ماسٹر کی مہارت کو دیکھ کر صارفین نے اُسے داد دی اور بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں