20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دوسرا ون ڈے آج، شاہین فیصلہ کن برتری لینے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا شاہین یہ میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری لینے کی کوشش کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

فارمیٹ بدلا تو ٹیم کے انداز بھی بدل گئے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے میں فتوحات کی ٹرپل ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ گزرے سال 2022 میں مسلسل 8 میچ جیتنے کے بعد 2023 کا آغاز بھی جیت کے ساتھ کیا۔

- Advertisement -

سیریز کے پہلے میچ م یں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں گرین شرٹس چھائے رہے۔ اسامہ میر کو ڈیبیو کرانے کا فیصلہ بھی درست رہا اور انہوں نے کیوی کپتان کی پہلی وکٹ حاصل کرکے اپنے ڈیبیو کو یادگار بھی بنایا۔

شاہین آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری لینے کی کوشش کرے گا جبکہ مہمان کیویز بھی سیریز کو بچانے کیلیے پلٹ کر وار کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک اور کامیابی سے سیریز شاہین کر سکتے ہیں اپنےنام ساتھ ہی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم ہوجائے گی جب کہ سیریز میں نیوزی لینڈ کا وائٹ واش شاہینوں کی پرواز بلند کرتے ہوئے اسے ون ڈے کی نمبر ایک ٹیم بھی بنا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ون ڈے میں کیویز کو ہرانے کا پاکستان کو شاندار صلہ مل گیا

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں