تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی کا ساحل نوگو ایریا قرار دے دیا گیا

کراچی: سال نو کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ سی ویو کو نوگوایریا قرار دے دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سال نو کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فیکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 لاگو کی جائے گی۔

کمشنر کراچی کے مطابق تمام چائے خانے ، ریسٹورانٹس ، پیٹرول پمپس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی سڑکوں پر10سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، ضلع انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کریگی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنی ٹیموں کے ہمراہ علاقوں میں موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیو ایئر نائٹ: ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا

دوسری جانب سال نو پر سی ویو سمیت مخصوص علاقے 2 روز کے لیے نوگو ایریا قرار دے دئیے گئے ہیں، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ صرف آج نہیں بلکہ کل بھی یہی سیکیورٹی انتظامات ہونگے، قانون ہاتھ میں لینے والے اور کسی صورت سی ویو پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق بغیرسلینسر موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا جائے گا، ہوائی فائرنگ پر گرفتاری اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

زبیر نذیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سی ویو پر مخصوص مقامات پر رکاوٹیں لگادی گئیں ہیں، صرف فیملیز سال نو کی تفریح کے لیے سی ویو آسکتی ہیں، پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے، ساحل کی پٹی پر زیادہ تر کاروبار 8 بجے بند کرادیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -