اشتہار

سلامتی کونسل: غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد آج پیش کی جائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کے لیے قرار داد آج دوبارہ پیش کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرار داد چند روز پہلے ویٹو کردی گئی تھی۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

- Advertisement -

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی متعارف کردہ نئی قرار داد میں غزہ کی پٹی میں پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ قرار داد میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ نئی قرار داد میں اسرائیلی حملوں کی مذمت اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیئے، جس کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے جبالیہ کیمپ میں شہاب خاندان کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 20 افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ ختم کردیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کی تباہی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کمال عدوان اسپتال کے غیر فعال ہونے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ سمیت جنوب مشرقی علاقے میں بھی دو حملے کئے، رفح میں زوردار دھماکے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 2 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں