جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو عالمی برادری اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی سکیورٹی حکام نے 7 اکتوبر کے حملوں میں ناقابل معافی ناکامی کا ارتکاب کیا ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے 7 اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی پر مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جائیں اور اسرائیل میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔

اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر بھی بم برسا دیئے، مزید 90 فلسطینی شہید

یاد رہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر بینی گینٹز کے ساتھ دوران جنگ ایمرجنسی حکومت کے قیام کا معاہدہ کیا تھا تاہم یائر لاپڈ نے اس ایمرجنسی حکومت کا حصہ بننے سے منع کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں