تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 2 جوان شہید ، 2 دہشت گرد ہلاک

مشکئی : سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ وطن کے دو جانباز سپوت شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں مشکئی کے علاقے سنگی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی علاقے میں ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کردی۔

ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، یہ دہشت گرد ضلع آواران اور گردونواح میں مختلف واقعات میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران وطن کے دو جانباز سپوت نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لئے استعمال کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments

- Advertisement -