تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے موثرانداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا اور اس آپریشن میں 28 سالہ سپاہی سلیم خان شہید بھی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیاقت علی سے متعلق مسنگ پرسن ہونے کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا، آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments

- Advertisement -