جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سحر افضل نے ’خودسر‘ میں نازیہ کا کردار نبھانے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ سحر افضل نے ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں ’نازیہ‘ کا کردار نبھانے کی وجہ بیان کردی۔

ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں ہمایوں اشرف (ذیشان)، زباب رانا (شازما)، سحر افضل (نازیہ)، راحت غنی، رضوان علی جعفری، عمران اسلم، ارسلان خان، سلمان فیصل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

سحر افضل ڈرامے میں زباب رانا کی بڑی بہن نازیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اکثر ڈراموں میں نارمل لڑکی کو نہیں دکھایا جاتا یا تو وہ بہت ہی اچھی اور معصوم ہوتی ہے یا پھر وہ بہت ہی منفی کردار میں ہوتی ہے۔

سحر افضل نے کہا کہ میں نے نازیہ کے کردار کا انتخاب اس لیے کیا کہ وہ ایسی لڑکی ہے جو میں ہوں، میری بہن، کزن اور دوستیں ہوتی ہیں کہ کام بھی کررہی ہیں، ان کے خواب بھی ہیں، شادی کے علاوہ بھی آگے بڑھنے کا سوچتی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ پیر سے جمعے کی رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں