پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

خود غرض حکمرانوں نے کسان بےحال اور پاکستانی پنجاب کو بنجر کردیا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعلیٰ سے متعلق کہا کہ شوباز شریف نے زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کی پالیسی بنائی اور زرعی معیشت کے حامل صوبے کو صنعتی صوبہ بنانے کے نام پر لوٹا گیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی، انہوں نے کہا کہ پنجاب پورے پاکستان کا فوڈ باسکٹ تھا لیکن شوباز شریف نے زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کی پالیسی سے غریب کسان سے نوالہ چھین لیا۔

فردوس اعوان نے کہا کہ ن لیگ درو میں ناکام صبعتی منصوبے شروع کیے گئے،جس کے باعث زراعت کا شعبہ سابق حکومتوں کی لوٹ مار کی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ زرعی زمینوں کے سکڑنے سے آئے دن آٹا گندم جیسے بحران سر اٹھانے لگے کئجب شوباز کا ٹبر اور حواری فیکٹریوں، کارخانوں اور شوگر ملوں کی سیاست کرتے رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری کہتی تھیں بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے،چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ شہزادی کے نام پر ہزاروں ایکڑ زمین موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پنجاب پورے بھارت کےلیے خوران پیدا کرتا ہے لیکن خود غرض حکمرانوں نے کسان بے حال اور پاکستانی پنجاب کو پنجر کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں