تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چیئرمین سینیٹ کا ٹرانسجینڈر بل پر مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ٹرانسجینڈر بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور عمرہ ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی۔

ملاقات میں ٹرانسجینڈر بل سے متعلق گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس بل پر تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ٹرانسجینڈر بل: ’اسلامی نظام کیخلاف کوئی کام نہیں کریں گے‘

دونوں رہنماوں نے جےیوآئی کی بلوچستان حکومت میں شمولیت پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین صادق سنجرانی نے دو روز قبل کہا تھا کہ ٹرانسجینڈر بل پر سیاسی جماعتوں نے ترامیم جمع کروائی ہے پیر کو کمیٹی اجلاس ہو گا ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو اسلامی نظام کےخلاف ہو ہم مل بیٹھ کر وہ کام کریں گےجو آئین پاکستان، اسلامی اصولوں پرمبنی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -