ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن : یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی سے ووٹ مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ارکان قومی اسمبلی سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگ لیا اور کہا امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھا ، جس میں انھوں نے ارکان سے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگتے ہوئے کہا ارکان قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ دیں ، آج کئے گئے فیصلےمستقبل کی سمت طے کریں گے۔

،یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےکافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، 1985سےپارلیمان کاحصہ ہوں اور 4دہائیوں کاسیاسی سفرسب کےسامنےہے، بطور وزیراعظم حزب اختلاف کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا سینیٹ الیکشن کےلیےیکجہتی کی ضرورت ہے ، پارلیمان کےتقدس کےلیےاکٹھےہوناہے، سیاسی ونظریاتی اختلاف جمہوریت کاحسن ہے، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑرہا۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم رات 12بجےتک ختم ہوگی، قواعدوضوابط کی خلاف ورزی قابل سزاجرم ہے، امیدواراپنی انتخابی مہم آج رات 12بجےتک ختم کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں