تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تارکین وطن کے لئے ہنگری کی سرحد بند

ہنگری: سربیا اور ہنگری کی سرحد پر سیکڑوں مہاجرین دھرنے پر بیٹھ گئے، ہنگری کی جانب سے سرحد سیل کرنے کیخلاف بڈاپسٹ جانے والی مرکزی شاہراہ پناہ گزینوں نے بلاک کردی۔

شام اور مشرق وسطی کے جنگ زدہ علاقوں سے ہجرت کرنے والے ہزاروں تارکین وطن رواں سال ہنگری کے راستے یورپ میں داخل ہوچکے ہیں، رواں ماہ ہنگری کے بڈاپسٹ ریلوے اسٹیشن پر کاغذات کی عدم موجودگی پر پناہ گزینوں کو روکا گیا، جس کے بعد دارلحکومت میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

گزشتہ روز ہنگری نے سربیا کیساتھ سرحد سیل کر کے نئے سرحدی قانون کا نفاذ کردیا ہے، انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ہنگری میں داخل ہونے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم پر پناہ گزینوں نے ہنگیریئن حکام کیخلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی تارکین وطن کا کہنا تھا کہ وہ ویانہ پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دوسری جانب ترکی کے مغربی صوبے میں ہزاروں تارکین وطن نے خیمے لگالیے جبکہ سیکڑوں استنبول کے بس ٹرمینل پر یونان جانے کے منتظر ہیں۔

Comments

- Advertisement -