اشتہار

ٹی ٹوئنٹی کا منفرد ریکارڈ شاداب خان کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

شاداب خان نے یہ اعزاز آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران اپنے نام کیا، جہاں قومی کرکٹر کی ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز نے میلبرن رینی گیڈز کو 8 رنز سے شکست دی جس میں شاداب نے اہم کردار ادا کیا۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے مخالف ٹیم کے ایرون فنچ، جوناتھن ویلز اور مجیب الرحمان کو اپنا شکاربنایا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم مجھے فرسٹ کلاس کھیلنے کی اجازت دلوادیں، عمراکمل

میلبرن رینی گیڈز کے خلاف تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد شاداب کی رواں سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 ہو گئی، اب تک کوئی بھی پاکستانی بولر ایک ہی سال میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 61 وکٹیں نہیں حاصل کرسکا ہے۔

اس سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف دو ہزار بائیس میں 60 وکٹیں حاصل کرچکے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 2019 میں جب کہ آل راؤنڈر اظہر محمود نے 2013 میں 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں