ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مزاحیہ اداکار شفاعت علی کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی سے کلیئرنس کیوں نہیں ملتی تھی؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی کے پروگرام باخبر سویرا کے میزبان اور مزاحیہ اداکار شفاعت علی نے اپنے بچن کو یاد کرتے ہوئے دلچسپ واقعات سنائے۔

سیاسی و نامور شخصیات کی  خوبصورت انداز سے آوازیں نکالنے (ممکری) والے مزاحیہ اداکار نے بہت کم عرصے میں  کر  ٹی وی اسکرین پر جگہ بنائی اور دیکھتے ہی دیکھتے اُن کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی۔

شفاعت علی نے باخبر سویرا پروگرام کے سیگمنٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں چاروں بھائیوں کے ساتھ مل کر گھر میں لائبریری قائم کی جس سے لوگ استفادہ کرتے تھے۔

میزبان نے مزید بتایا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی تبدیل کرتے وقت انہیں کبھی بھی لائبریریز سے ’این و سی‘ نہیں ملا کیونکہ وہ جو کتاب لے کر جاتے تھے وہ پھر گھر کے کتب خانے سے ہی ملتی تھی۔

مزید پڑھیں: باخبرسویرا – سحرکی آگئی خبر

یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز پر چار مارچ سے منفرد طرز کے مارننگ شو باخبر سویرا کا آغاز ہوا، یہ پروگرام پیر تا جمعہ نشر کیا جاتا ہے جس میں خبریں اور معلومات زبردست انداز سے پیش کی جاتی ہیں۔

 باخبر سویرا کی میزبانی مشہور و معروف آرٹسٹ شفاعت علی اور خوبرو مدیحہ نقوی کررہے ہیں، دونوں ہی اپنی مثال آپ ہیں، پروگرام کا پرومو سامنے آنے کے بعد شائقین نے مارننگ شو کی نئی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں