تازہ ترین

’عمران خان ہفتے کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ہفتے کو اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت لاہور زمان پارک میں پارٹی کی سینیئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حقیقی آزادی مارچ کو اپنے مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ پارٹی کی سینیئر قیادت نے عمران خان کو حقیقی آزادی لانگ مارچ سے متعلق اپ ڈیٹ کیا اور اس سے متعلق ان کی رائے لی گئی۔

شاہ محمود نے بتایا کہ اجلاس میں طے ہوا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ یہ مارچ آگے منزل کی جانب سفر کرے گا اور ہفتے کے روز عمران خان پنڈی میں اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عمران خان کریں گےکہ سب نے راولپنڈی کب پہنچنا ہے۔

Comments

- Advertisement -