جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بالی وڈ کنگ خان فلم ’’پدماوت‘‘ کے دیوانے نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی  سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان فلم ’’پدماوت‘‘ میں مرکزی کرداد نبھانے والے اداکار رنویر سنگھ کے مداح ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی متنازع فلم پدماوت مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے باوجود بھارت سمیت دینا بھر میں 25 جنوری کر ریلیز کی گئی تھی، جس نے پہلے ہی دن کروڑوں کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

مذکورہ فلم میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے 13 ویں صدی کے مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی کا کردار نبھایا ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے  کہا کہ’’بھائی میں منتظر ہوں کہ آپ پدماوت کب دیکھیں گے ‘‘۔

بھارتی فلم پدماوت میں ہندوؤں نہیں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی

اس موقع پر کنگ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’معذرت میں آپ کو فلم میں پہچان ہی  نہیں سکا، آپ نے کردار کو بخوبی نبھایا ہے، آج سے آپ میرے خلجی ہیں، فلم بہت اچھی تھی بھائی‘‘

واضح رہے کہ ’پدماوت‘ میں رنویر سنگھ نے 13 ویں صدی کے مسلمان بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا، جنہوں نے اس وقت راجپوتوں سے جنگ لڑی تھی۔ان کے علاوہ فلم میں دپیکا پڈوکون نے راجپوتوں کی رانی ’پدمنی‘ یعنی ’پدماوتی‘ اور شاہد کپور نے ان کے شوہر اور راجپوتوں کے سردار ’راجہ راول رتن سنگھ‘ کا کردار ادا کیا۔جبکہ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی ہیں۔

پدماوتی تنازع حل ہوتے ہی دپیکا کا دبنگ انداز، تصاویر وائرل

دوسری جانب شاہد کپور نے ’پدماوت‘ ریلیز ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ فلم میں راجپوتوں کے سردار بننے پر بہت خوش ہیں، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے راجہ راول رتن سنگھ کا کردار بخوبی نبھایا۔شاہد کپور نے یہ بھی تسلیم کیا کہ راجپوتوں کے سردار کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک چیلنج تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں