جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ویڈیو: شاہ رخ خان نے شادی کے فوری بعد اہلیہ گوری کو دھوکا دیا تھا! سالوں بعد انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شاہ رخ خان اور گوری کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کنگ خان نے شادی کے فوری بعد اپنی اہلیہ کو بڑا دھوکا دیا تھا۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور گوری کا شمار بھارت کی مشہور کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے محبت کی شادی کی اور یہ محبت 31 سال بعد آج بھی قائم ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنی بیوی کو شادی کے فوری بعد دھوکا دیا تھا جس کا انکشاف انہوں نے خود سالوں بعد کیا۔

سوشل میڈیا پر چند سال قبل کی ایک پروگرام کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پروگرام ہوسٹ وکی کوشل شاہ رخ اور گوری خان کو اسٹیج پر بلا کر ان سے کچھ سوالات کرتے ہیں جہاں کنگ خان یہ انکشاف کرتے ہیں۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان نے بتایا کہ جس وقت میری شادی ہوئی تو میں غریب تھا اور اہلیہ گوری کا ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی تھی اور میں نے اس وقت ان سے وعدہ کیا تھا کہ ہنی مون کے لیے بیرون ملک لے جاؤں گا لیکن کہاں سے لے کر جاتا کہ اس وقت میری جیب میں اتنے پیسے ہی نہیں تھے۔

شاہ رخ نے آگے بتایا کہ اس وقت فلم انڈسٹری میں میرا ابتدائی دور تھا اور میری ایک فلم راجو بن گیا جنٹلمین کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے ہمیں دارجلنگ جانا پڑا جو شاید 35 سال بعد کسی بھارتی فلم کی وہاں شوٹنگ تھی۔

کنگ خان نے بتایا کہ یہ آؤٹ ڈور شوٹنگ شادی کے 15 سے 20 دن بعد تھی تو میں نے اس موقع کو غنیمت جانا اور گوری کو پیرس ہنی مون پر لے جانے کا بول کر اسے دارجلنگ لے گیا کیونکہ مجھے علم تھا کہ گوری نے پہلے کبھی پیرس نہیں دیکھا ہوگا تو اسے کہیں بھی لے جاؤں اسے کچھ پتہ نہیں چلے گا۔

ان کا یہ انکشاف سن پر ساتھ کھڑی اہلیہ تو مسکرائیں شو ہوسٹ اور شرکا کے بھی قہقہے نکل پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں