10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کی فیملی فوٹو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فیملی فوٹو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی اہلیہ و معروف ڈیزائنر گوری خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فیملی فوٹو شیئر کی جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

تصویر میں شاہ رخ خان کو گوری خان اور اپنے تین بچوں سہانا خان، آریان خان اور اب رام کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں بیٹی اپنے والد کے گال پر بوسہ لے رہی ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’کنگ خان‘ کی کامیابیوں اور تنازعات سے بھری زندگی

گوری خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ڈیزائن ایک پہیلی کی طرح ہے جبکہ مکمل تصویر بنانے کیلیے سب کو ساتھ ہونا پڑتا ہے۔

شاہ رخ خان کے پروجیکٹس کی بات کریں تو وہ ابھی ’جوان‘ کی ریلیز سے فارغ ہوئے ہیں اور اب فلم ’ڈنکی‘ میں ایک بار پھر جلوے بکھیریں گے۔

’ڈنکی‘ کے ہدایت کار راج کمار ہرانی ہیں اور فلم کو رواں سال دسمبر میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں