تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟

ممبئی: بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اپنے کیریئر کی مشکل ترین فلم ’زیرو‘ میں پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم میرا نام تو کی گانے کی ریہرسل کررہے تھے‘۔

کنگ خان کا کہنا تھاکہ میری بیٹی سوہانا بھی میرے ساتھ ہے جس نے میری مدد کی اور پھر ہم نے گانا مکمل کیا‘۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ میری بیٹی نےگانے کے بول کے حوالے سے میری مدد کی اور وہ اب میری ٹیچر بن گئی۔

’سوہانا کو میں نے ایکشن کر کے دکھایا تو اُس نے منظوری دی اُس کے بعد ہی گانا مکمل ہوا‘۔

یاد رہے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں زیرو کا گانا ریلیز کیا گیا جو شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) اور انوشکا شرما (آفیہ) کی محبت پر فلمایا گیا تھا۔

گانے کی شوٹنگ کے دوران انوشکا کا کہنا تھا کہ ’ایک معذور لڑکی کا کردار کرنا میرے لیے بہت اچھا اور انوکھا تجربہ ہے، ڈائریکٹر نے اس حوالے سے بہت مدد کی‘۔

مزید پڑھیں: زیرو: باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز

گانے کے کمپوزر اجے اتل ابھے جودھا پرکار ہیں جب کہ اس میں ارشاد کاملی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان پستہ قد (بونے) شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی عمر 38 برس ہے، علاوہ ازیں انوشکا شرما امیر گھرانے کی معذور لڑکی بنی ہیں جبکہ کترینہ اداکارہ کا کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گی۔

https://www.facebook.com/IamSRK/photos/a.390738984285704/2955099191182991/?type=3

قبل ازیں ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 منٹ 14 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ شاہ رخ خان اپنے لیے لڑکی کی تلاش میں ہوتے  ہیں تو اسی دوران ان کے ہاتھ میں آفیہ یوسفزئی کی تصویر آجاتی ہے۔

کنگ خان کو تصویر پسند آجاتی ہے اس لیے باؤا سنگھ لڑکی کو دیکھنے کے لیے ایک اسکول کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں مگر اسی دوران جب اُن کی اسٹیج پر نظر پڑتی ہے تو وہ ہکا بکا رہ جاتے ہیں کیونکہ ’آفیہ ‘ دماغی فالج کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’معذور لڑکی کی سچی محبت کو ٹھکرانے والا پستہ قد شخص‘

شاہ رخ خان انوشکا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور پھر دونوں کی ایک دوسرے سے قربت بڑھ جاتی ہے، بعد ازاں اداکارہ کترینہ کیف کی انٹری ہوتی ہے جو فلم اسٹار کا کردار ادا کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنگ خان کا انوشکا سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے جس کے بعد وہ کترینہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر یہ کہانی بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آئی۔

ٹریلر کے آخر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اسپیس شپ میں بیٹھ کر خلا میں جاررہے ہیں۔  فلم میں شاہ رخ خان باؤا سنگھ، انوشکا شرما عافیہ اور کترینہ کیف اپنا ہی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ کاسٹ میں دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے انجام آنند ایل رائے نے انجام دیے جبکہ پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔ زیرو میں کنگ خان کے ساتھ کئی معروف فلمی شخصیات مختصر کردار کریں گی جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں، فلم دنیا بھر میں 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -