13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے ’ڈنکی‘ کے دو پوسٹرز جاری کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کرنے کے ایک دن بعد بالی وڈ ’کنگ‘ شاہ رخ خان نے دو نئے پوسٹر جاری کر دیے جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

’ڈنکی‘ کے پہلے پوسٹر میں شاہ رخ خان اعتماد کے ساتھ کیمرے کی جانب پیدل چلے آ رہے ہیں، تاپسی پنو، وکی کوشل، وکرم کوچر اور انیل گروور ان کے ہمراہ ہیں۔ کوٹ پینٹ میں ملبوس کرداروں کے ہاتھوں میں فائیلیں ہیں جس سے تاثر پیدا ہوتا ہے کہ وہ انٹرویو کیلیے جا رہے ہیں۔

فلم کے دوسرے پوسٹر میں کردار شاہ رخ خان کی قیادت میں پہاڑی علاقے کا سفر کر رہے ہیں۔ اس میں سُپر اسٹار پُر امید جبکہ دیگر کے چہروں پر تھکاوٹ عیاں ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ ہم بالکل اُسی طرح نظر آ رہے ہیں جیسے راجو سر (راج کمار ہرانی) نے اپنے الو کا پٹھا کا تصور کیا تھا، ان کے بارے میں بہت کچھ شیئر کرنا باقی ہے۔

ڈونکی فلائٹ کے تصور پر مبنی، برطانیہ، کینیڈا اور امریکا جیسی اقوام کیلیے بیک ڈور انٹری کی ایک غیر قانونی تکنیک، شاہ رخ خان نے فلم میں ہارڈی نامی شخص کا کردار ادا کیا جو اپنے دوستوں کے ساتھ لندن جانا چاہتا ہے۔

’ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے جس کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں