جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

2011 کے ورلڈ کپ میں کیا وعدہ کیا تھا؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے 2011 کے ورلڈ کپ میں خود سے وعدہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں 2011 کا ورلڈ کپ کھیلنے بھارت پہنچی تھی اور قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے احمد شہزاد، فواد عالم کو سپورٹ کیا تو لوگوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے چہیتے ہیں انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب میں نیا نیا ٹیم میں آیا تھا تو مشتاق احمد، انضمام الحق، وسیم اکرم انہوں نے مجھے اپنے قریب کرلیا تھا میں نے اپنے سینئر سے سیکھا کہ جب نیا لڑکا ٹیم میں آئے تو اس کا خیال کیسے رکھنا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دوستی سب کے ساتھ ہوتی ہے لیکن آپ پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں کسی کلب لیول کے نہیں تو آپ کو سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، دوستیاں سائیڈ پر رکھ کر ٹیم کو لے کر چلنا پڑتا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کپتانی میں سب سے بڑا رول ایمانداری ہے کہتے ہیں انسان سے غلطی ہوسکتی ہے مستی نہیں کرنی چاہیے جب انسان مستی کرتا ہے تب پکڑا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بندے کو طاقت ملے تو وہ صرف اپنا سوچے دوسروں کا خیال نہ کرے تو اس پر بڑے چانسز ہیں کہ وہ پکڑا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں