ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چاہتا تھا رضوان ٹی 20 کا کپتان بنے، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چاہتا تھا کہ محمد رضوان ٹی 20 کا کپتان بنے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز  میں محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانےکی خواہش کا اظہار کردیا۔

آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ محمد رضوان  اپنےکھیل پر ہر وقت فوکس کرتے ہیں،کون کیا کر رہا ہے؟محمد رضوان کوکسی سےکوئی غرض نہیں ہے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اپنے کھیل پر توجہ مجھے بہت پسند ہے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنے لیکن غلطی سے شاہین کپتان بن گیا۔

شاہد آفریدی کی بات سن کر شاہین آفریدی اور  رضوان سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں