منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شہروز سبزواری کا بیٹی کی سالگرہ پر پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے بیٹی کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شہروز سبزواری نے بیٹی کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں ںورے شہروز کو سیلفی لیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شہروز سبزواری نے بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اب سیلفی لینا جانتی ہیں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو بابا کی زندگی، ہمیشہ آپ پر فخر کریں کیونکہ میں آپ کا سب سے بڑا پرستار ہوں اور آپ کے 9 سالہ چہرے پر یہ خوبصورت مسکراہٹ دیکھ کر مجھے اچھا لگتا ہے۔

نورے کی تصاویر پر شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول نے بھی ماشا اللہ لکھا۔

ایک پروگرام میں شہروز سبزواری نے اپنی صاحبزادی کی تربیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ سائرہ میری بیٹی نورے کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے‘۔

اُن کہنا تھا کہ ’میں تو صرف نورے کے ساتھ تھوڑا وقت گُزارتا ہوں، لیکن نورے کی اصل تربیت سائرہ کررہی ہے۔‘

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’نورے کو کم عمری کی وجہ سے باتیں ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں آتیں مگر والدہ اور وہ ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے 2020 سائرہ یوسف سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران صدف کنول سے شادی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں