The news is by your side.

Advertisement

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان عیدالفطر کی نماز کہاں پڑھیں گے؟

ممبئی: شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات نے مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا سہارا لیتے ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دینے کے لیے آسکس ایس آر کے نام سے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا، مداحوں کی جانب سے مختلف پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات شاہ رخ خان نے دیے، ایک صارف شاداب نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ خان صاحب عید کا کیا پلان ہے اس بار؟ امریکا میں منائیں گے یا ممبئی میں؟ شاہ رخ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی ہوں گے نماز پڑھ لیں گے اور سب کو گلے لگا لیں گے۔

شہزادی ابرار کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ میری والدہ کے لیے دعا کریں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور میں ان کی اکلوتی اولاد ہوں، شاہ رخ نے جواب دیا کہ میں ان کے لیے دعا کروں گا۔

اعجاز نے اپنے پسندیدہ اسٹار کنگ خان کو رمضان کی مبارکباد دی، جس پر شاہ رخ نے کہا آپ سب کو بھی رمضان المبارک کی مبارک باد۔

شلوکا نے پوچھا کہ آپ نے کھانا کھا لیا، کنگ خان کا کہنا تھا کہ نہیں ابھی اُٹھا ہوں کافی کا دور چل رہا ہے۔

سندیپ جوشی نے لکھا کہ ان کی اہلیہ آپ کی بہت بڑی مداح ہیں اور کوئی بھی آپ کے بارے میں کچھ کہتا ہے تو اس سے لڑنا شروع کردیتی ہیں ان کے لیے کیا کہنا چاہیں گے؟ شاہ رخ نے کہا کہ ان کے کہیں براہ مہربانی لڑا نہ کریں۔

رگتس سنگھوی نے کہا کہ میں سلمان خان کا بہت بڑا فین ہوں یہ جان کر آپ کو کیسا لگا؟ شاہ رخ نے جواب دیا کہ میں بھی اُس سے بہت پیار کرتا ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں