جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کے بیٹے کو شاہ رخ خان اور کاجل کی جوڑی بری لگنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سپر سٹار شاہ رخ خان اور کاجل کی جوڑی بالی ووڈ فلموں کی سپرہٹ جوڑیوں میں سے ایک ہے تاہم شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان اس جوڑی کو کچھ خاص پسند نہیں کرتے ۔

شاہ رخ خان اور کاجل کی سپرہٹ جوڑی اب تک ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“، ”کبھی خوشی کبھی غم “ اور ”مائی نیم از خان“ جیسی مقبول ترین فلموں میں کام کرچکی ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم دل والے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر روہت سیٹھی ہرروز جتنے بھی سین عکسبند کرتے وہ سب ہمیں دکھاتے ہیں، تو ایک سین ایسا ہوا کہ مجھے چوٹ آگئی اور ابراہام سمجھا کہ ایسا کاجول کی وجہ سے ہوا ہے.

- Advertisement -

کنگ خان کا کہنا تھا کہ جب مجھے چوٹ آئی تو ابرام کے منہ سے بے اختیار نکلا کہ ”پاپا ٹوٹ گیا“ اور وہ اس سے اتنا ڈسٹرب ہوا کہ میری اور کاجول کی جوڑی اسے سخت بری لگنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر ابراہم کی حالیہ تصویروں کے بعد وہ مجھ سے زیادہ لوگوں میں مقبول ہوگیا ہے

شاہ رخ خان کی دل والے رواں سال18دسمبر کو ریلیز کی جائے گی، ”دل والے“ کے نمایاں ستاروں میں کاجل ، شاہ رخ خان، ورون دھون اور کریتی سینن کے نام شامل ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں